12 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:1
خضدار: تین مغوی نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
اے آر وائی - خضدارسے تین نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد،دوماہ قبل اغوا کیے گئے تھے۔ خضدارپولیس نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ زیروپوائنٹ کے قریب سے تین جوانوں کی لاشیں برآمد کرلی جنھیں تشدد کے بعد گولی مارکرہلاک کیا گیا۔
پولیس نے شناخت کے لئےلاشیں سول اہسپتال پہنچادیں جہاں پر ان کی شناخت ثنااللہ مردوہی، اللہ بخش اور بشیراحمد کے نام سے ہوئیں۔ ان تینوں نوجوانوں کو دوماہ قبل اغوا کرلیا گیا تھا۔