12 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:2
رحیم یار خان:دوستوں نے دوست کو اغوا کر کے آگ لگا دی
اے آر وائی - رحیم یار خان میں دوستوں نے دوست کو اغوا کر نے کے بعد پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کو تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
صادق آباد کے نواحی علاقے بستی میاں کے رہائشی وقاص الحسن نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ بعض افراد نے میرے اور میرے بھائیوں کے خلاف اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا تھا بعد میں ان سے صلح ہو گئی ۔ مجھے گھر کے باہر سے پانچ قریبی دوست زبردستی اپنے ساتھ لےگئے اورنامعلوم مقام پر تشد د کا نشانہ بنا تے رہے پھر یہی لوگ مجھے گاڑی میں ڈال کر صادق آباد بائی پاس کے قریب پھولوں کی نرسری میں لائے گئے اور وہاں پیٹرول چھڑک کر آ گ لگا دی۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمی کا کا 50فیصد جسم جھلس گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔