تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:35

کوئٹہ اورشمالی بلوچستان میں شدید سردی

اے آر وائی - وادی کوئٹہ اورشمالی بلوچستان بدستورسردی کی لپیٹ میں ہیں اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔ وادی کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اٹھارہ اورکم سے کم منفی صفر چاراعشاریہ پانچ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب پچیس فیصد رہا۔



محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مکران، نصیرآباد اورسبی ڈویژن میں موسم خشک سرد جبکہ کوئٹہ،ژوب اورقلات ڈویژنز میں شدید سرد اورخشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.