تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:11

کراچی،مدرسے سے زنجیروں میں جکڑے 50 بچے بازیاب

اے آر وائی - سہراب گوٹھ میں مسجد سے متصل مدرسے پر پولیس کا چھاپہ زنجیروں میں جکڑے پچاس سے زائد بچوں کو بازیاب کرالیا گیا۔



سہراب گوٹھ میں مسجد سے متصل مدرسے پر پولیس نے اس اطلاع پر چھاپہ مارا کہ یہاں بچوں پر تشدد کیا جاتا ہے اور جبری مشقت لی جاتی ہے۔ وہاں سے زنجیروں میں جکڑے پچاس سے زائد مختلف عمر کے لوگوں کو بازیاب کرالیا ہے بیشتر لوگوں کے جسموں پر شدید تشدد کے نشانات ہیں بازیاب ہونے والوں کو پشاور کے نواحی علاقوں سے لایا گیا ہے۔ مدرسے سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو چوکیدار بتایا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.