12 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:20
وزیرقانون سندھ ایاز سومرو ایم ڈی کے ای ایس سی پر برس پڑے
اے آر وائی - وزیر قانون سندھ ایاز سومرونے کہا کہ سندھ میں کمشنری نظام عارضی نہیں ہے اور بلدیاتی نظام پر بات چیت جاری ہے۔
گھر کی بجلی کاٹے جانےکے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی کو قانونی نوٹس بھجواؤنگا اور ایم ڈی کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دونگا وہ سینٹرل جیل سکھر ون کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔