13 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:20
سرگودھا:اشتہاری ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک
اے آر وائی - سرگودھا میں اشتہاری ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا۔ ملزم عبدالستار عرف مکھن گجر قتل اغوا برائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
سرگودھا پولیس نے تھانہ بھیرہ کے علاقے میں ملزم کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم عبدالستار عرف مکھن گجرموقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔