تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:35

کراچی:نجی بینک میں ڈکیتی، ڈاکو52 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

اے آر وائی - کراچی میں ڈاکو نجی بینک سے باون لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ سولجر بازار تھانے کی حدود میں لسبیلہ کے قریب بینک سے چھ ڈاکو عملے کو یرغمال بنا کرباون لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے بینک کے دو گارڈز سے ان کا اسلحہ بھی چھین لیا۔



ایس ایس پی جاوید اوڈھو کے مطابق سیکیورٹی کمپنی نے غیر تربیت یافتہ گارڈز بھرتی کئے ہیں ۔ بینک ڈکیتی کے بعد اس سیکیورٹی کمپنی کیخلاف کارروائی کریں گے اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست بھی کریں گے جبکہ کراچی میں دیگر بینک ڈکیتی میں ملوث ایک گروپ کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.