تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:44

لیاری: دو گروہوں میں تصادم،پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن

اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاری میں رات گئے دو گروہوں میں ہونے والے تصادم میں چار افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔



گزشتہ روز لیاری کے علاقے کلری میں دوگرپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر اے آروائی کیو ٹی وی کے کونٹنٹ کنٹرولرعبدالرحمان ہنگو رہ جاں بحق ہوگئے تھے۔ فائرنگ کے واقعات کے بعد علاقے میں شدید خوف ہراس پایا جا تا ہے۔



مسلسل بڑھتی ہوتی لاقانونیت کے خلاف علاقہ مکین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے باعث ماڑی پور روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.