13 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:26
سانحہ کلرکہار، اسکول مالکہ سمیت 7ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
اے آر وائی - سانحہ کلر کہار کا مقدمہ ڈھائی ماہ بعد فیصل آباد کے تھانہ ملت ٹاؤن میں بھی درج کرلیا گیا جس میں اسکول مالکہ سمیت سات ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او ملت ٹاؤن سب انسپکٹر محمد خالد کی مدعیت میں درج مقدمے میں اسکول مالکہ فریدہ شفیق دو موٹر وہیکل ایگزامنرز سعید اور غیاث الدین سیالکوٹ کے سیکریٹری آر ٹی اے موٹر وے انتظامیہ ایف ڈی اے انتظامیہ اور ٹرک کو بس بنا کر فروخت کرنے والے شبیر آصف باجوہ کو سانحہ کلر کہار کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔
تھانہ ملت ٹاؤن میں درج ہونے والے اس مقدمہ نمبر 1281 کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔