تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:44

مظفرگڑھ:پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اے آر وائی - مظفرگڑھ میں تھانہ شہر سلطان کی حدود میں منشیات فروشی میں ملوث ماں اور دو بیٹوں سمیت 7 افراد گرفتار بھاری مقدار میں شراب ہیروئن اور دیگر سامان برآمدکر لیا گیا۔



پولیس نے اطلاع ملنے پر بستی ڈمر والا میں چھاپہ مار کر منشیات فروشوں ممتاز مائی اسکے دو بیٹوں سمیت 7 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 500 گرام ہیروئن 5 ڈرم شراب اور دیگر آلات برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ممتاز بی بی دیگر افراد کے ساتھ مل کر کافی عرصی سے منشیات فروشی میں ملوث تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.