تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:45

سکھر: تاوان کی اد ائیگی کے بعدصحافی کی رہائی

اے آر وائی - چند ماہ قبل خیرپور سے اغواء کیے گئے صحافی کو تاوان کی ادایگی کے بعد رہا کر دیا گیا۔ عطاء اللہ آریجو نے سکھر پریس کلب میں میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں کھیڑا روڈ سے اغواء کیا گیا تھا اور اس دوران ان پر جسمانی تشدد بھی کیا گیا۔



عطاء اللہ کا کہنا تھا کہ بائیس لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد ان کو رہا کیا گیا۔انھوں نے صدر پاکستان، وزیراعظم اور دیگر حکام بالا سےاپیل کی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.