13 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:12
پشاور:شدت پسندوں سے جھڑپیں،ایک پولیس اہلکارشہید،4زخمی
اے آر وائی - پشاور کے نواحی علاقے بڈھ پیر میں شدت پسندوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار شہید اور چارزخمی ہوگئے۔
بڈھ بیر میں شدت پسندوں نے ایک ہوٹل پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر سیکورٹی فورسز نے انہیں گھیرے میں لےلیا ، اس دوران شدت پسندوں کی طرف سے بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا۔ شدت پسندون کی جانب سے شدید مزاحمت کےبعد پولیس اور ایف سی کی مزید نفری علاقے میں طلب کرلی گئی ۔