13 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:26
میرپورخاص ،پولیس کا نجی جیلوں پر چھاپہ،بیالیس ہاری بازیاب
اے آر وائی - میرپور خاص میں عدالتی حکم پرپولیس نے تین مقامات پرچھاپے مار کر زمینداروں کی نجی جیل سے خواتین اور بچوں سمیت بیالیس افراد بازیاب کرا لئے۔
پولیس نے جھڈو، پھلاڈیو، دلبرمہر کے مقامات چھاپوں کے دوران بازیاب ہونے والے ہاریوں کو عدالت میں پیش کیا۔ کرشن بھیل نے عدالت میں درخواستیں دی تھی کہ زمیندار ان سے جبری مشقت کراتا ہے اور کھانے پینے کیلئے نہیں دیتا اور مال مویشی بھی اپنے پاس رکھ لئے ہیں۔