تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:36

نوابشاہ : مسافر وین الٹنے سے 5 افراد ہلاک، 14 زخمی

اے آر وائی - نوابشاہ کے علاقے میں قومی شاہراہ علی آباد کے قریب تیز رفتار مسافر وین الٹ گئی، جس کے نتیجے میں پانچ مسافر جاں بحق جبکہ 14 شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں دو بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔



واقعات کے مطابق مسافر وین مورو سے نوابشاہ آرہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی موٹر وے اور مقامی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولنس کے ذریعے قاضی احمد اور نوابشاہ پیپلز میڈیکل اسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.