13 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:21
کراچی:مدرسے میں طالبان بنانے کی ترغیب دی گئی،بچوں کا بیان
اے آر وائی - کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے مدرسے سے بازیاب ہونے والےطلبہ نے کہا ہے کہ انہیں طالبان بنانے کی ترغیب دی جاتی تھی ۔پولیس نے بایاب کرائے گئے طلبہ کےبیانات قلمبد کرلیے ہیں۔
گلشن معمار تھانے میں مدرسے سے بازیاب کرائے گئے طلبہ کے بیانات قلم بند کیے گئے۔جہاں طلبہ کے گھر والے انہیں لینے پہنچ گئے،بازیاب کرائے گئے طلبہ کا کہنا تھا کہ ان پر بد ترین تشدد کیا جاتا تھا اور کئی کئی وقت بھوکا رکھا جاتا تھا ۔اس موقع پر وہاں موجود والدین کا کہنا تھا کہ طلبہ پر تشدد غیر انسانی اور غیر اسلامی ہے اور حکومت کو اس سے مسئلے سے نمٹنے کیلئے مناسب اقدامات کرنے چاہیئں۔