14 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:4
کراچی: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،50افراد زیرحراست
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نےسرچ آپریشن کیا ہے اور پچاس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں6 افراد کی ہلاکت کے بع دپو لیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شہر کے پاک کالونی، بہادر آباد اور گلبرگ کےعلاقوں میں آپریشن کیا ۔ اس دوران علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی گئی ۔
پولیس نےسرچ آپریشن کے دوران پاک کا لونی کے علا قے صالح محمد ولیج سے 8 افراد کو حراست میں لیا ۔ اس دوران پو لیس نے جوئے کا اڈہ اور ٹاچر سیل برآمد کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔ پولیس نے گلبرگ کے علاقے بروہی گوٹھ اور بہادر آباد کے علاقے شیر پاؤ بستی میں بھی سرچ آپریشن کے دوران 42 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کراسلحہ اور منشیات برآمد کرلیا۔