13 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:26
کراچی:لیاری میں دو گروہوں میں ہونیوالےتصادم میں4افراد قتل
اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاری میں رات گئے دو گروہوں میں ہونے والے تصادم میں چارافراد کی ہلاکت کے بعد پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
گزشتہ روز لیاری کے علاقے کلری میں دوگرپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر اے آروائی کیو ٹی وی کے کونٹنٹ کنٹرولر عبدالرحمان ہنگورہ بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔ فائرنگ کے واقعات کے بعد علاقے میں شدید خوف ہراس پایا جا تا ہے۔ مسلسل بڑھتی ہوتی لاقانونیت کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے باعث ماڑی پور روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔