تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:23

ملتان: پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک

اے آر وائی - ملتان نشتر ہسپتال میں تھانہ ساہوکا پولیس کے مبینہ تشدد کا شکار نوجوان دم توڑ گیا۔ ضلع وہاڑی تھانہ ساہوکا کی بستی مگرانے والا میں گھریلو جھگڑے پر پولیس نے بائیس سالہ علی شہباز پرتشدد کیا۔



علی شہباز کی بہن تسلیم کے مطابق اس کے شوہر نے گھر آکر جھگڑا کیا اور پولیس کو بلالیا۔ پولیس نے علی شہباز کو تشدد کا نشانہ بنایا اور حالت تشویشناک ہونے پر اسے بورے والا تحصیل اسپتال لے جایا گیا ۔ ڈاکٹروں کے جواب دینے پر پولیس غائب ہوگئی اوراسپتال انتظامیہ نے تھانہ فتح شاہ پولیس کے ہمراہ علی شیباز کو نشتر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.