14 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:4
پیپکو کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج
اے آر وائی - ساہیوال میں پیپکو کی نجکاری کے خلاف ہزاروں واپڈا ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں موجود شرکاءنے پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔
اس موقع پر مظاہرین نے روڈ بلاک کرکے لاہور ملتان روڈ کی ٹریفک کو معطل رکھا جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نان ٹیکنیکل چیف کی تقرری کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا جبکہ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے ورنہ وہ پورے پاکستان کو اندھیرے میں ڈبو دیں گے۔