تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:45

مدرسہ کیس: ملزم قاری عثمان کا تین روزہ ریمانڈ دے دیا گیا

اے آر وائی - کراچی میں مدرسے کے طلبہ کو زنجیروں سے جکڑنے کے مرکزی ملزم قاری عثمان کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزم کا کہنا تھا کہ اسے بچوں پر تشدد کا علم نہیں ہے، وہ دو ماہ سے مدرسے میں کام کر رہا تھا جس کا چار ہزار معاوضہ ملتا تھا۔



پولیس نے بتایا کہ ملزم قاری عثمان سے مزید تفتیش کررہے ہیں۔ اب تک کی تفتیش میں طالبان کا کوئی پہلو سامنے نہیں آیا ہے۔ مدرسے میں طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا جا تا تھا، والدین بچوں پر تشدد سے لاعلم تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.