تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:45

لاہور : تیز رفتار ٹرک نے دو دوستوں کی جان لے لی

اے آر وائی - لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاون میں تیز رفتار ٹرک نے پانچ افراد کو کچل ڈالا، دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔



ٹرک ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ٹرک کے ہیلپر کواہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے دونوں افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردیں جبکہ ٹرک قبضے میں لے کر ہیلپر کو گرفتارکرلیا۔ متوفی محمد اصغر اور اصغر احمد آپس میں دوست اور فیکڑی ملازم تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.