14 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
کوئٹہ:فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ میں ایک مکان کے اندر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق شہر کے نواحی علاقے کلی کمالو میں شالکوٹ تھانے کی حدود میں واقع ایک مکان کے اندر نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
نعشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سیاہ کاری کے شبے میں کی گئی، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ خاتون کے سر اور ٹانگ میں تین گولیاں لگیں، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے اقدامات شروع کردیئے۔