تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:36

لاہور: 12سالہ بچی مین ہول میں گرکرجاں بحق

اے آر وائی - لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں 12سالہ بچی مین ہول میں گرکر ہلاک ہوگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ۔ جوہر ٹاؤن کے علاقے رسول پورہ میں 12سالہ چوتھی جماعت کی طالبہ ریچل بیگ اپنی سہیلی کے ہمراہ سکول سے واپسی پر مین ہول میں گرگئی۔ بچی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم سرپر شدید چوٹیں آنے کے باعث بچی کی زندگی نہ بچ سکی۔



جناح اسپتال میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر نے ورثاءکیلئے دو لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا جبکہ مسلم لیگ ق کی ایم پی اے سیمل کامران نے کہا کہ واقعہ کے خلاف پارٹی کی سطح پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔



ایم ڈی واسا جاوید اقبال نے کہا کہ واقعہ میں اگر ان کی غفلت ثابت ہوئی تو وہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔ ایم ڈی واسا نے واقعے کے ذمہ دار تین اہلکاروں کا معطل کردیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا اور ایم ڈی واسا سے رپورٹ طلب کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.