14 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:4
کراچی،سانحہ بارہ مئی اور نو اپریل کا نامزد ملزم بری
اے آر وائی - کراچی کی مقامی عدالت نے سانحہ بارہ مئی اور نو اپریل کے واقعات میں نامزد ملزم وامق عتیق صدیقی کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ ملک اختر کے رو برو پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ثبوت اور گواہان کی عدم موجودگی کے سبب مقدمہ کو کلاس ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ ملزم کے وکیل سلمان مجاہد ایڈوکیٹ کے مطابق مقدمہ جعلی تھا اور وامق عتیق کو اس مقد مہ میں پھنسایا گیا ہے۔