14 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:45
نوازشریف کی آمد پرخودسوزی کرنیوالا مسلم لیگ ن کاکارکن چل بسا
اے آر وائی - لاڑکانہ میں نواز شریف کی آمد پر نظر انداز کئے جانے پر خودسوزی کرنے والا مسلم لیگ ن کا کارکن کراچی کے سول اسپتال میں دم توڑ گیا۔
متوفی نثار شاہ مسلم لیگ کے بنیادی رکن تھے۔ انہوں نے خودسوزی کرنے سے کئی روز قبل ضلعی صوبائی اور مرکزی عہدیداروں کو میاں نواز شریف کی جانب سے نظرانداز کئے جانے کی شکایات کی تھی اور ان کی آمد کے موقع پر خودسوزی کا اعلان کیا تھا جس کے باوجود بھی مسلم لیگ نون کے ذمہ داران نے ان کی جانب توجہ نہیں دی۔
خودسوزی کرنے والے کارکن کو پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر ایاز سومرو نے سرکاری نوکری اور سرکاری سطح پر علاج کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت علاج کے لئے انہیں لاڑکانہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ مرنے والا کارکن نے سوگواروں میں ایک بیوہ ، پانچ بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔