تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:54

لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے ایک شخص ہلاک

اے آر وائی - لاہور کےعلاقہ شاہدرہ ٹاؤن میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے ساٹھ سالہ شخص ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں. گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث شاہدرہ ٹاؤن کے رہائشی گیس سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ متوفی اسماعیل آج صبح کچن میں بیٹھا چائے پی رہا تھا کہ اچانک گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے باعث اسماعیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔



دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ زخمی عورت کو میو اسپتال داخل کرادیا گیا ہے جبکہ متوفی کی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.