تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:22

پشاور: مطالبات کی منظوری کا وعدہ، نرسوں نے ہڑتال ختم کردی

اے آر وائی - پشاور میں نرسز نے صوبائی وزیر صحت سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نرسز نے گزشتہ ایک ہفتہ سے علامتی ہڑتال کے ذریعے تخواہوں میں اضافے اور دیگر مراعات کے لیے احتجاج کا سلسلہ شروع کررکھا تھا جبکہ آج سے مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔



صوبائی وزیر صحت ظاہرشاہ نے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے نرسز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کئے اور مطالبات دو ہفتوں میں پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر نرسز نے ہڑ تال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.