15 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:4
ریلوے لاہور ڈویثرن کے پاس ڈیزل ختم ہوگیا
اے آر وائی - ریلوے کے لاہور ڈویثرن کے پاس ڈیزل ختم ہو گیا ہے جس کے باعث متعدد ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ ریلوئے حکام کے مطابق لاہور سے دوسرے شہر جانیوالی تمام ٹرینیں ڈیزل ملنے تک بند رہئیں گی۔
ریلوئے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان اسٹیٹ آئل کو 63 کروڑ روپے کا چیک ارسال کردیا ہے جس کے بعد جلد ہی تیل کی فراہمی میں موجود تعطل ختم ہوجائے گا۔ آج صبح 9 بجے فیصل آباد کیلئے روانہ ہونے والی ٹرین روانہ نہیں ہوسکی جب کہ پشاور اور کراچی سے آنیوالی ٹرینیں بھی لاہور اسٹیشن پر روک لی جائیں گی۔ ریلوئے انتطامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل آج شام تک لاہور پہنچادیا جائےگا جس کے لیے ملتان اور دیگر شہروں سے ڈیزل منگوایا گیا ہے۔