تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:13

سندھ اسمبلی:ارباب غلام رحیم کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی درخواست

اے آر وائی - سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ ہم خیال گروپ سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی درخواست سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہے۔



مسلم لیگ ہم خیال گروپ نے استدعا کی ہے کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کو سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر کیا جائے ۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی درخواست ہم خیال گروپ کے چارایم پی ایز رزاق راہمو، ارباب ذوالفقار ، چیتن مل اور نزہت پٹھان کی جانب سے دی گئی ۔ درخواست سندھ اسمبلی کے سیکریٹری کو جمع کرائی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.