15 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:27
راولپنڈی: طلبہ نے تعلیمی بورڈ کو آگ لگا دی
اے آر وائی - انٹرمیڈیٹ کے متنازعہ نتائج میں تاخیر کے باعث مشتعل طلباء نے راولپنڈی کے تعلیمی بورڈ کے دفترکو آگ لگا دی۔ بورڈ کاچونتیس سالہ ریکارڈ جل کرراکھ ہو گیا۔
وزیراعلی پنجاب نے صوبے بھر میں طلباء کے شدیداحتجاج کانوٹس لیتے ہوئے تعلیمی نتائج دوبارہ مرتب کرنے کاحکم توجاری کردیا لیکن نتائج میں تاخیر پرطلباء مشتعل ہوگئے۔ آج طلبہ بورڈ کے دفتر کے باہرجمع ہوئے۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے دفتر کو آگ لگا دی۔ جس کے باعث انیس سو اٹھترسے اب تک کا ریکارڈ جل کرراکھ ہوگیا۔
مشتعل طلباء کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اورآنسوگیس شیل پھینکے۔ طلباء اورپولیس کے درمیان ہونے والے تصادم میں ٹریفک معطل ہوکررہ گئی۔ طلباء نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔