تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:55

حیدرآباد:فائرنگ اور برادریوں کے درمیان جھگڑا،2افراد ہلاک

اے آر وائی - حیدرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ اور دو برادریوں کے درمیان جھگڑے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبرپانچ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پیتالیس سالہ شخص فصیح قریشی کو ہلاک کردیا ۔



ادھر تین نمبرتالاب کے علاقے میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والا نواب اختر چل بسا۔مقتول کے ورثاء نے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.