تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:13

ملتان : غربت سے تنگ نوجوان پھندے سے جھول گیا

اے آر وائی - ملتان میں بائیس سالہ نوجوان نے ضلعی حکومت کی جانب سے زمین پر ناجائز قبضہ کیے جانے کے بعد غربت اور بدحالی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔



ملتان کے علاقے سورج میانی کے رہائشی الیاس کی زمین پر ضلعی حکومت نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے قبضہ کرلیا اور نوجوان کو معاوضہ بھی نہیں دیاگیا۔ کافی عرصہ گزرنے کے باعث زمین بنجر اورحکومتی قبضے میں ہے جس کی وجہ سے الیاس اور اس کا خاندان بھوک و افلاس کا شکارہوگیا۔ معاشی حالات سے تنگ آکر الیاس نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.