تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:55

خیر پور:سول اسپتال میں طبی عملے کی ہڑتال، مریض پریشان

اے آر وائی - خیرپور میں پیرامیڈیکل اسٹاف نے ایمرجنسی ڈیوٹی الاونس نہ ملنے اور تنخواہ میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف سول اسپتال میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھوک ہڑتال جاری رکھی۔



پیرا میڈیکل اسٹاف اسپتال کے دروازے پرکیمپ قائم کر کے بھوک ہڑتال پر بیٹھا ہے۔ مظاہروں اور بھوک ہڑتال سے سول اسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔



مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ مطالبات منظور ہونے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ اس کے لئے کراچی جاکر سندھ اسمبلی اور سندھ سیکریٹریٹ کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.