تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:22

ٹنڈوباگو،بدین اورگولارچی، نجی جیلوں پرچھاپے،33افراد بازیاب

اے آر وائی - سیشن جج بدین کے حکم پر پولیس نے ٹنڈوباگو، بدین اور گولارچی سے زمینداروں کی مبینہ نجی جیلوں پر چھاپے مار کر33افراد کو بازیاب کرالیا۔



پولیس نے گولارچی سے8 افراد، ٹنڈو باگو سے 17 جبکہ بدین سے 8افراد کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کیا۔ جہاں پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بازیاب ہونے والے افراد کو آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کی اجازت دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمینداروں نے کہا کہ ہماری کوئی نجی جیل نہیں۔ محنت کش ہمارے لاکھوں روپے کا قرضہ ہڑپ کرنے کیلئے نجی جیل کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.