تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:4

کراچی: پتھاریداروں کے تشدد سے پولیس اہلکار زخمی

اے آر وائی - کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں پتھاریداروں کے تشدد سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا ، واقعہ کے بعد پولیس نے آپریشن کر کے پچیس پتھارے دار وں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نعیم شیخ کے مطابق پولیس اہلکار ایمپریس مارکیٹ میں خریداری کررہا تھا۔ اسی دوران پتھارے داروں نے اس پر چوری کا الزام لگایا اور تشدد شروع کردیا ۔



اہلکار نے ون فائیو پر اطلاع دی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری ایمپریس مارکیٹ پہنچ گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پچیس پتھاریدار گرفتار کرلیے پولیس اہلکا ر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.