16 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:5
کراچی: دہشت گردی میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار
اے آر وائی - کراچی کی سی آئی ڈی پولیس نے المختار گروپ کے کراچی کے امیر سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ملزمان نے آٹھ سے زائد بم دھماکے کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حب ریور روڈ پرچھاپہ مار کر المختار گروپ کے سربراہ اور کراچی کے امیر اصغر عرف امیر کو پانچ ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ملزمان نے کراچی میں جوئے کے اڈوں اور سینما گھروں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔