تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:14

پشاور: ایگزیکٹو مجسٹریٹی نظام غیر آئینی ہے، دانیال عزیز

اے آر وائی - جیوے مقامی حکومت تحریک کے چیئرمین دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو مجسٹریٹی نظام غیر آئینی ہے اور یہ عدلیہ کی آزادی پر پانی پھیرنے کے مترادف ہے۔



پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل ری کنسٹریشن بیورو کے سابق چیئرمین دانیال عزیز نے کہا کہ عوامی مسائل مقامی حکومتوں کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں۔ مقامی حکومتیں ختم کرکےآئین کے منافی اقدام اٹھایا جارہا ہے اور عوام کو طالبانائزیشن کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران تھانہ کچہری کلچر چھوڑ کر مقامی حکومتوں کے تصور کو بروئے کار لائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.