تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:16

میرپورخاص:دوستی نہ کرنےپر خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا

اے آر وائی - میرپورخاص میں دوستی نہ کرنے پر نوجوان نے شادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔ جونیجو کوارٹر کی اڑتیس سالہ خاتون نے اے آروائی نیوز کو بتایاکہ وہ گھر پر تھی کہ نوجوان اندر داخل ہوا اور اس پر تیزاب پھینک کر

فرار ہوگیا ۔



ملزم نے متاثرہ خاتون کے دیورپرفائرنگ بھی کی۔تیزاب سے خاتون کا دس فی صد جسم جھلس گیا۔واقعے کے بعد فوری طورپر چار بچوں کی ماں کو اسپتال پہنچایا گیا ۔واقعے کے وقت اس کا شوہر گھرپرموجود نہیں تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.