18 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:33
کراچی: کٹی پہاڑی میں پولیس کا آپریشن،14افرادزیرحراست
اے آر وائی - کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے چودہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیا ہے۔
ایس پی شاہ جہاں کے مطابق مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ تلاشی کے دوران چودہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ حراست میں لیے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔