18 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:5
کراچی: مسلح افراد افغانستان جانیوالا ٹریلر چھین کرفرار
اے آر وائی - مسلح افراد کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ تھانے کی حدود سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا ٹریلر چھین کر فرار ہوگئے۔
مسلح افراد نے ٹریلر چھیننے کے دوران ڈرائیور پر تشدد بھی کیا ۔ ٹریلر پر افغانستان جانے والا سامان لدا ہوا تھا ۔ واقعہ پر ڈرائیور ز اور ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کیا اور روڈ بلاک کردی۔ پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کیا۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈرائیور نے کہا کہ مسلح افراد پولیس کی وردی میں ملبوس تھے۔