18 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:6
فیصل آباد: مسافر وین کا گیس سلنڈر پھٹنے سے 5افراد جاں بحق
اے آر وائی - فیصل آباد : کھرڑیانوالہ میں مسافر وین کا گیس سلنڈر پھٹنے سے دو بچوں اور ایک خاتون سمیت پانچ مسافر جاں بحق جبکہ دس مسافر جھلس کر زخمی ہو گئے ۔
وین فیصل آباد سے شیخوپورہ جا رہی تھی کہ کھرڑیانوالہ میں سٹاپ پر کھڑی گاڑی میں سے دھواں نکلا تو ڈرائیور اور کنڈکٹر نیچے اتر گئے جب مسافر نیچے اترنے لگے تو ڈرائیور نے کہا کہ کوئی خطرے والی بات نہیں ۔ اسی دوران اچانک ایک زوردار دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا جس سے تمام مسافر بری طرح جھلس گئے جن میں شاہکوٹ کا رہائشی ابصار اور اس کی پانچ سالہ بیٹی عائشہ بھی شامل ہیں جبکہ اس کی اہلیہ سمیرا کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔