تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:47

پشاور: پولیس سے جھڑپ میں مسلح شخص ہلاک

اے آر وائی - پشاور کے علاقے حیات آباد میں مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی ، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا ۔



پولیس کے مطابق اچنی خوڑ کے علاقے میں پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ شروع کر دی ۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا ۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.