20 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:14
خیر پور:وین کا سلنڈر پھٹنے سے 10افراد جاں بحق
اے آر وائی - خیر پور کے قریب ایک مسافر ویگن کا سلنڈر پھٹنے سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس سے دس افراد جھلس کر ہلاک جبکہ دس شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی شکار بد قسمت وین میں موجود مزدور سکھر کے ایک کارخانے میں کام کر تے تھے جو کام سے واپس اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی مگر آگ اتنی شدید تھی کہ اس پر دیر تک قابو نہیں پایا جاسکا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔