20 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:5
کراچی: آٹھ سالہ علیشبہ کے قتل کا معمہ حل، دو ملزمان گرفتار
اے آر وائی - کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی آٹھ سالہ علیشبہ کے قتل کا معمہ حل کرکے پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ جوہر آباد کے علاقے سے آٹھ سالہ علیشبہ کو اغوا کیا گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے قتل کرکے اس کی لاش گلستان جوہر کے علاقے میں پھینک دی تھی ۔ جوہرآباد پولیس نے بچی کے قتل میں ملوث دوملزمان کوگرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔