22 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:49
لاہورہائیکورٹ:ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال انکوائری رپورٹ طلب
اے آر وائی - لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال اور ایمرجنسیز کی تالہ بندی کے باعث مریضوں کو پیش آنے والی مشکلات اور جانی نقصان کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
لاہورہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی انکوائری کرنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔ درخواست گزار نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ ینگ ڈاکٹرز سے متعلق انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی اور نہ ہی ہلاکتوں کے ذمہ داران کا تعین کیا گیا ہے۔
فاضل عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گیارہ جنوری کو پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال اور ایمرجنسیز کی تالہ بندی کے باعث مریضوں کو پیش آنے والی مشکلات اور جانی نقصان کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔