تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:58

پنجاب یونیورسٹی: طلبہ گروپوں میں تصادم،30 زخمی

اے آر وائی - لاہور کی پنجاب یونیورسٹی میں طلبا کے دو گروپوں کے درمیان تصادم میں تیس طلبا زخمی ہوگئے۔ مشتعل طلبا کا ایک دوسرے پر پتھراو، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا۔



جامعہ پنجاب میں طلبا کے دو گروپوں کے مابین ایک گھنٹے سے زائد پتھراو کا سلسلہ جاری رہا۔ یونیورسٹی کے ایک شعبے میں تقریب کی اجازت دی گئی تھی لیکن تقریب کو منسوخ کردیا گیا جس پر طلباء مشتعل ہوگئے اور انہوں نے احتجاج شروع کر دیا۔



اسی دوران طلبا کے ایک گروپ کا دوسرے گروپ سے تصادم ہوا ،واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کر کے طلباء کو منتشر کردیا۔ واقعے میں تیس طلبا زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.