22 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:40
لاہور ہائیکورٹ: افتخار بلوچ کی بحالی، درخواست پروکلاءطلب
اے آر وائی - لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر افتخار بلوچ کو بحال کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت کے وکلاء کو معاونت کےلیے طلب کرلیا۔
شہری شبینہ گل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر افتخار بلوچ کو طالبات کو ہراساں کرنے پر نوکری سے ہٹایا گیا تھا تاہم گورنر پنجاب نے انہیں دوبارہ بحال کردیا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ چانسلر پنجاب یونیورسٹی وزیراعلی پنجاب کی مشاورت کے بغیر پروفیسر افتخار کو بحال کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ افتخار بلوچ کی بحالی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کےلیے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت سترہ جنوری تک ملتوی کردی۔