22 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:50
سندھ :سیلاب متاثرین سردی سے مشکلات کا شکار
اے آر وائی - پانچ ماہ گزرنے کے باوجود سندھ میں ہزاروں سیلاب متاثرین تاحال کھلے آسمان تلے خیموں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ سردی کی شدت بڑھنے سے متاثرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
متاثرین کو سردی کے باعث خیموں اور گرم کپڑوں شدید قلت ہے جس کے باعث انہیں سخت اذیت کا سامنا ہے۔
عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں حکومت یا کسی فلاحی ادارے کی جانب سے سردی سے بچنے کیلئے ان سیلاب متاثرین کو رضائیاں دی گئی ہیں نہ ہی گرم کپڑے۔ متاثرین خیموں میں رات بھر لکڑیاں جلا کر گزارا کرتے ہیں۔