22 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:49
وزیراعلیٰ سندھ کا نابینا بھائیوں کیلئے امداد کا اعلان
اے آر وائی - وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اے آروائی نیوز پر جڑانوالہ کے نابینا بچوں کی خبر نشر ہونے کے بعد امداد کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراطلاعات سندھ شازیہ مری کے مطابق تینوں بھائیوں کیلئے دو لاکھ روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ کہ جڑانوالہ کے اس خاندان کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔