23 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:49
ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کے عوام کوحقوق دلوائے گی، الطاف حسین
اے آر وائی - متحدہ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ چونسٹھ برسوں میں کوئی پارٹی جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل حل نہیں کرسکی۔
ملتان میں جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ میں سرائیکی بیلٹ کے عوام کو یقین دلاتا ہوں ، مظلوموں کو صرف متحدہ قومی موومنٹ ان کے غصب شدہ حقوق دلاسکتی ہے کیونکہ یہ بات طے ہے کہ اب اگر کسی کو پاکستان میں رہناہے توانہیں جنوبی پنجاب ، ملتان اور بہاولپور کے عوام کو ان کے حقوق دینے ہوں گے۔